Regional Directorates of Anti-Narcotics Force ANF Jobs 2026 Latest
Regional Directorates of Anti-Narcotics Force ANF Jobs 2026 Latest
New Latest Jobs in Pakistan Jobs Via On this Page Link https://jobsnetworkservices.info/.Today Government Jobs 2026 and Today Jobs 2026 and Banking Jobs, Army Jobs, PAF Jobs Latest Recruitment 2026
اسپیشل پراسیکیوٹر کی حیثیت سے کنٹریکٹ کی بنیاد پر تقرری
ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس نارتھ کو بطور اسپیشل پراسیکیوٹر منشیات / اثاثہ جات کے مقدمات لڑنے کے لئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر چاق و چوبند اور مستعد ایڈوکیٹ کی خدمات درکار ہیں ۔ ایسے ایڈوکیٹس جو درج ذیل معیار پر پورا اترتے ہوں درخواستیں دے سکتے ہیں۔
- آسامیوں کی تعداد
ایک اسامی اسپیشل کورٹ سی این ایس راولپنڈی / اسلام آباد
ایک اسامی اسپیشل کورٹ سی این ایس اور چیف کورٹ گلگت بلتستان
تعیناتی
2
- امیدوار کے لیے پاکستان کا شہری ہونا لازمی ہے۔
ب۔ امیدوار کا اسپیشل کورٹ سی این ایس میں بحیثیت وکیل پریکٹنگ ایڈوکیٹ ہونا لازمی ہے۔ تاہم ہائی کورٹ کا تجربہ رکھنے والے امیدوار کو ترجیح دی جائے گی۔
ت۔ امیدوار کو ٹرائل کورٹس اور ہائی کورٹ میں فوجداری مقدمات خاص طور پر منشیات کے مقدمات اور فنانشل و منی لانڈرنگ کرائم کیسز ، اثاثہ جات کے کیسز لڑنے کی لازمی تجربہ ہو۔
ٹ۔ امیدوار لازمی طور پر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ممبر ہو اور کسی کریمنل کیس میں ملوث نہ رہا ہو ۔
ث۔ امیدوار کا اچھے کردار کا حامل ہونا ، کسی اخلاقی جرم میں ملوث نہ ہونا ، سرکاری ملازمت سے برطرف نہ ہونا اور دیوالیہ نہ ہونا ضروری ہے۔
- ماہانہ ریمونریشن فیس قابلیت کی بنیاد پر گفت و شنید کے بعد طے کی جائے گی۔
- امیدوار کے بطور خصوصی وکیل کے انتخاب کے بعد وہ ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس نارتھ کی جانب سے سی این ایس کی خصوصی عدالت راولپنڈی / اسلام آباد ، اینٹی سمگلنگ عدالت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ راولپنڈی اور اپیلیٹ کورٹ میں منشیات کے مقدمات / اثاثہ جات کے مقدمات جو کہ منشیات کے ضمنی ایکٹ 1997 ، اینٹی سمگلنگ کی روک تھام کا ایکٹ 1977 اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت پیش ہوگا۔
- امیدوار اے این ایف کے ساتھ ملازمت کے دوران کسی ملزم کی طرف سے کسی منشیات و اثاثہ جات کے مقدمہ میں بطور وکیل صفائی کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔
- انٹرویو کا انعقاد اینٹی نارکوٹکس فورس ریجنل ڈائریکٹوریٹ نارتھ – 5-A عائزہ کالونی ، شاہین چوک ، انڈسٹریل ٹرائی اینگل نزد یاماہا چوک ماڈل ٹاؤن کہوٹہ روڈ اسلام آباد میں ہوگا ۔انٹرویو کے لئے کوئی ٹی اے ڈی نہیں دے جائے گا۔
- نامکمل اور بعد میں موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
- امیدوار اپنی درخواستیں مجوزہ فارم پر جو کہ اے این ایف ریجنل ڈائریکٹوریٹ نارتھ کی ویب سائیٹ http://www.anfnorthregion.gov.pkپر دستیاب ہے جس کہ ہمراہ و ی و تعلیمی اسناد، بار ممبر شپ کارڈ اور سرٹیفکیٹ کی تصدیق شدہ کا پیاں اشتہار کی اشاعت کہ 15 دن کے اندر درج ذیل پتہ پر ارسال کر سکتے ہیں ۔
ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس نارتھ – 5-A عائزہ کالونی ، شاہین چوک ، انڈسٹریل ٹرائی اینگل نزد ، یاماہا چوک ، ماڈل ٹاؤن ، کہوٹہ روڈ ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان والے امیدوار تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس گلگت نزد پوسٹ آفس ایئر پورٹ روڈ گلگت پر کاغذات جمع کروائیں۔
فون نمبر راولپنڈی / اسلام آباد : 6-4492234-051 فون نمبر گلگت : 920264-05811

