Join Pakistan Coast Guard as Sipahi (General Duty) BPS-05 Jobs 2026 Latest
Join Pakistan Coast Guard as Sipahi (General Duty) BPS-05 Jobs 2026 Latest
New Latest Jobs in Pakistan Jobs Via On this Page Link https://jobsnetworkservices.info/.Today Government Jobs 2026 and Today Jobs 2026 and Banking Jobs, Army Jobs, PAF Jobs Latest Recruitment 2026
پاکستان کوسٹ گارڈز
پاکستان کوسٹ گارڈز میں شمولیت کی دعوت
- پاکستان کوسٹ گارڈز میں بھرتی کیلئے اسامیاں بچے دیے گئے صوبوں میں خالی ہیں جن کی تقرری گورنمنٹ آف پاکستان کے مختص کردہ صوبائی کوٹہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔خالی اسامیوں کے سامنے لکھی گئی شرائط پر پورا اترنے والے پاکستانی شہری درج ذیل پروگرام کے مطابق اپلائی کر سکتے ہیں۔
| نمبر شمار | نام اسامی | سول آرمڈ فورسز پے اسکیل | تعلیمی قابلیت | کیفیت | اسامیوں کی تعداد علاقائی صوبائی کوٹہ |
| الف | سپاہی (جنرل ڈیوٹی) (بی پی ایس – 05) | 18160-950-46660 شمولیت راشن الاؤنس و مروجہ مراعات منظور شدہ وفاقی حکومت | کم از کم میٹرک عمر 18-25 سال جسمانی طور پر فٹ | – | 83
اوپن میرٹ – 06
پنجاب – 42
سندھ شہری – 06
سندھ دیہی – 09
کے پی کے / فاٹا – 12
بلوچستان – 05
آزاد کشمیر – 02
گلگت بلتستان – 01 |
- بھرتی مقام: پاکستان کوسٹ گارڈ سینٹر کورنگی نمبر 2-1/2 کراچی۔
الف۔ رجسٹریشن/فزیکل/تحریری ٹیسٹ 3-2 فروری 2026
ب۔ میڈیکل ٹیسٹ 2026 3 فروری
ج۔ بھرتی کی جگہ پر متعلقہ امیدواران 0730 بجے تک ابتدائی رجسٹریشن اور ٹیسٹ کیلئے پہنچ جائیں۔
- جسمانی معیار اور عمر کی معیاد: (1) قد کم از کم 5 فٹ 6 انچ، (2) چھاتی کم از کم 34 انچ جمعہ 2 انچ پھیلاؤ، (3) عمر کی حد 18 تا 25 سال
- مراعات: مروجہ تنخواہ اور الاؤنسز کے علاوہ ملازمت کے دوران ریٹائرمنٹ پر پرکشش مراعات اور سہولیات مہیا کی جاتی ہیں چند ایک مندرجہ ذیل ہیں:
الف۔ ملازمت کے دوران مفت رہائش اور یونیفارم
ب۔ دوران ملازمت انشورنس کا تحفظ
ج۔ شادی کے بعد بیوی اور بچوں کا مفت علاج
د۔ ڈیپوٹیشن پر بیرون ملک جانے کے مواقع
ھ۔ کراچی میں بچوں کی تعلیم کیلئے گارڈز پبلک اسکول
و۔ طبی سہولیات
- امیدوار اپنے ہمراد مندرجہ ذیل اسناد کی دو عدد مصدقہ نقول اور چھ عدد پاسپورٹ سائز تصاویر ساتھ لائیں جو کہ رجسٹریشن سے پہلے چیک کئے جائیں گے:
الف۔ اصل تعلیمی سرٹیفکیٹ جمعہ دیگر اسناد (ب) کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (اور)
ج۔ ڈومیسائل (د) چھ عدد پاسپورٹ سائز فوٹو گراف (ر) ایکسٹرا کوالیفکیشن (ٹیکنیکل کورس/ ڈپلومہ/ تجرباتی سرٹیفکیٹ/ ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ)
- سلیکشن کا طریق کار: (الف) ابتدائی رجسٹریشن (ب) جسمانی ٹیسٹ (ج) تحریری ٹیسٹ (د) میڈیکل (ر) انٹرویو (و) حتمی سلیکشن (س) کال لیٹر
- الف۔جعلی دستاویزات پیش کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ب۔ امیدوار اپنے ہمراد کاغذ قلم، امتحانی بورڈ اور جسمانی ٹیسٹ کیلئے پی ٹی شوز ضرور لائیں۔
ج۔ کوئی سفری خرچ/ٹی اے ڈی اے وغیرہ نہیں دیا جائے گا۔
د۔ دوران بھرتی موبائل فون کا استعمال منع ہے، کوئی بھی امیدوار موبائل فون اپنے ہمراہ نہ لائے۔
ھ۔ سرکاری ملازمین اپنے محکمہ سے اجازت نامہ (این او سی) ہمراد لائیں۔
و۔ اسٹیشنری اور میڈیکل کے اخراجات امیدوار خود برداشت کریں گے۔
ز۔ دوران بھرتی قیام و طعام کی سہولت مہیا نہیں کی جائے گی۔
- نااہل برائے بھرتی: مندرجہ ذیل معیار والے امیدوار بھرتی کیلئے نااہل ہوں گے:
الف۔ پاکستان کوسٹ گارڈز یا کسی سرکاری ادارے سے ڈسپلن کی بنیاد پر سروس سے برخاست کیا گیا ہو۔
ب۔ طبی معیار پر پورا نہ اترتا ہو/میڈیکل ان فٹ۔
- ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں۔
- تمام اسامیوں میں کم عمر اور زیادہ تعلیم والوں کو ترجیح دی جائے گی۔
- پاکستان کوسٹ گارڈز میں بھرتی میرٹ کی بنیاد پر ہوتی ہے۔فائنل سلیکشن کا اختیار ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز کو ہے، لہٰذا اس سلسلے میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے کسی جوان سے یا کسی سول شخص سے رابطہ نہ کیا جائے۔
میجر برائے ڈائریکٹر جنرل
پاکستان کوسٹ گارڈز
فون نمبر: 021-35091406