Directorate Of Archives & Libraries Peshawar Jobs January 2026 Latest

Job Category: KPK Government Jobs
Job Type: All Jobs
Job Location: KPK Peshawar

Table of Contents

Directorate Of Archives & Libraries Peshawar Jobs January 2026 Latest

Directorate of Archives & Libraries Peshawar Jobs January 2026 Latest

New Latest Jobs in Pakistan Jobs Via On this Page Link https://jobsnetworkservices.info/.Today Government Jobs 2025 and Today Jobs 2025 and Banking Jobs, Army Jobs, PAF Jobs Latest Recruitment 2025, Career 2025

آسامیاں خالی ہیں
ڈائریکٹوریٹ آف آرکائیوز اینڈ لائبریریز صوبہ خیبر پختونخوا اور اس کے ذیلی ضلعی دفاتر میں درجہ ذیل خالی آسامیاں پر کرنے کے لیے صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔

نمبر شمار نام آسامی بیچ آسامیوں کی تعداد تعلیمی تجربہ عمر کی حد
1 لائبریرین (BPS-09) 10 زون – I (دو آسامی)، زون – II (دو آسامی)، زون – III (دو آسامی)، زون – IV (ایک آسامی)، زون – V (ایک آسامی)، زون – VI (ایک آسامی)، اقلیتی کوٹہ (ایک آسامی)، زون – VII (ایک آسامی) کسی تسلیم شدہ بورڈ سے انٹرمیڈیٹ سرٹیفیکیٹ یا مساوی تعلیم (12) کسی معروف لائبریری میں کام کرنے کا دو سالہ تجربہ کا سرٹیفیکیٹ 20-32 سال
2 الیکٹریشن (BPS-07) 03 زون – II (ایک آسامی)، زون – III (ایک آسامی)، زون – IV (ایک آسامی) کسی تسلیم شدہ بورڈ سے میٹرک سرٹیفیکیٹ جمع کسی تسلیم شدہ ادارے سے الیکٹریکل کورس میں سرٹیفیکیٹ 20-32 سال
3 پلمبر (BPS-07) 04 زون – II (ایک آسامی)، زون – III (ایک آسامی)، زون – IV (ایک آسامی)، زون – V (ایک آسامی) کسی تسلیم شدہ بورڈ سے کم از کم سیکنڈ ڈویژن میٹرک سرٹیفیکیٹ یا مساوی تعلیم کا سرٹیفیکیٹ جمع کسی تسلیم شدہ ٹیکنیکل بورڈ سے ایک سالہ پلمبنگ میں ڈپلومہ یا سرٹیفیکیٹ 18-32 سال

شرائط و ضوابط:

(1) امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ ان کی تعلیمی اسناد اور تجربے کے سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر کی جائے گی، جیسا کہ خیبر پختونخوا ESTA CODE-2024 میں بیان کیا گیا ہے۔
(2) سرکاری / نیم سرکاری محکموں یا اداروں میں کام کرنے والے ملازمین اپنے محکمانہ توسط سے درخواست جمع کروائیں۔
(3) تقرری ایک سالہ آزمائشی مدت پر کی جائے گی، جو کارکردگی کی بنیاد پر 3 سال تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
(4) امیدواروں کی مجموعی اہلیت اور عمر کا تعین آخری تاریخ تک موصول ہونے والے کاغذات کی بنیاد پر ہوں گا۔
(5) عمر کی بالائی حد میں رعایت مروجہ قوانین کے مطابق دی جائے گی۔
(6) تنخواہ اور دیگر الاؤنسز موجودہ قواعد و ضوابط کے مطابق قابل ادا ہوں گے۔
(7) مجاز اتھارٹی کسی بھی وقت مشتہر کردہ آسامیوں کی تعداد میں ردو بدل کمی بیشی اور منسوخی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ کار:

(1) امیدوار اپنی درخواستیں مقررہ فارم پر جمع کریں، جو دفتری ویب سائٹ (https://www.kpdal.gov.pk/download/App_form.pdf) سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
(2) براہ کرم درخواست فارم کے ساتھ کوئی بھی دستاویزات ڈائریکٹوریٹ آفس نہ بھجوائیں۔
(3) جو امیدوار ایک سے زیادہ آسامیوں کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں، وہ ہر آسامی کے لیے الگ الگ درخواست فارم جمع کروائیں۔
(4) ڈاک / کوریئر کے ذریعے بھیجی گئی درخواستیں آخری تاریخ سے دو (2) دن پہلے ڈائریکٹوریٹ آفس تک پہنچ جانی چاہیے۔
(5) شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویو کی اطلاع کال، ایس ایم ایس اور ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ پر نوٹس کے ذریعے دی جائے گی۔ لہذا تمام امیدواروں سے گزارش ہے کہ اپنا موبائل نمبر تبدیل نہ کریں اور نہ ہی فون بند رکھیں، بصورت دیگر ذمہ داری امیدوار پر عائد ہوگی۔
(6) شارٹ لسٹ امیدواروں کو انٹرویو کے وقت اپنی تعلیمی اور تجربے کی اسناد مجاز اتھارٹی کو جانچ پڑتال کے لیے پیش کرنا ہوں گے۔
(7) درخواست فارم ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ: (https://www.kpdal.gov.pk/download/App_form.pdf) سے 25-12-2025 تک دستیاب ہوگا۔
(8) درخواست فارم اشتہار جاری ہونے کی تاریخ سے پندرہ (15) دن کے اندر ڈائریکٹوریٹ کو جمع کرایا جائے۔

مقرر خان

ڈائریکٹر آف آرکائیوز اینڈ لائبریریز

خیبر پختونخوا، پشاور

Directorate of Archives & Libraries Peshawar Jobs January 2026 Latest
Directorate of Archives & Libraries Peshawar Jobs January 2026 Latest

Apply for this position

Allowed Type(s): .pdf, .doc, .docx