Hyderabad Water & Sewerage Corporation WASA Jobs 2025
Hyderabad Water & Sewerage Corporation WASA Jobs 2025
New Latest Jobs in Pakistan Jobs Via On this Page Link https://jobsnetworkservices.info/.Today Government Jobs 2025 and Today Jobs 2025 and Banking Jobs, Army Jobs, PAF Jobs Latest Recruitment 2025 Jobs.
حیدر آباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
تیسری منزل سوک سینٹر ٹھنڈی سڑک حیدرآباد wasahqhyderabad@gmail.com فون : 9201138-9200106,022-022 ایمیل 11.09.2025 حیدر آباد مورخہ F-HR/CHRM/HW&SC/HYD/2501/2025 نمبر
اسامی خالی ھے برائے لیگل کنسلٹنٹ / ایکسپرٹ
حیدر آباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں دو (02) سال کی مدت تسلی بخش کارگزاری پر قابل توسیع کیلئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کلنڈ تنخواہ پر لیگل کنسلٹنٹ کی اسامی کیلئے موزوں امیدواران سے مجوزہ پروفارما پر درخواستیں مطلوب ہیں۔
اسامی کا نام | اسامیوں کی تعداد | ڈومیسائل | تعلیمی قابلیت و تجربہ | میرٹ |
01 | لیگل کنسلٹنٹ، فکسڈ تنخواہ (Rs. 125,000/-) (قابل گفت و شنید) | 05 | متعلقہ شعبے میں پندرہ سالہ پوسٹ کوالیفکیشن تجربے کیسا تھ ایل ایل ایم / ایل ایل بی | — |
جاب ڈسکرپشن :
- لیبر کورٹ ، سول کورٹ ، سیشن کورٹ ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان پر مشتمل تمام مقدمات میں ایچ ڈبلیو اینڈ ایس سی کے ایماء پر وکیل کیلئے عدالتی مقدمات میں حاضری۔
- تمام دیگر عدالتوں اور ٹربیونلز پرمشتمل تمام مقدمات۔
- تمام آئینی اور قانونی معاملات پر قانونی رائے۔
- کارپوریشن کے مفاد میں حفاظت کیلئے پٹیشن دائر کرنا۔
- عدلیہ سے متعلق تمام اقسام کی سرگرمیاں اور کام ؛اور
- کارپوریشن کی جانب سے تفویض کردہ کوئی دیگر قانونی کام۔
- لیگل کنسلٹنٹ، حیدر آباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حیدرآباد میں کام کر دیگا۔
نا اہلی:
لیگل کنسلٹنٹ کے طور پر تقرری کیلئے اہل نہیں ہو گا جو :
- (a) اسے انضباطی کارروائیوں کے نتیجے کے طور پر ملازمت سے برطرف نہیں کیا گیا ہو یا کیا گیا ہے۔
- (b) لیگل کنسلٹنٹ کی اسامی کیلئے درخواست دینے والے امیدواران کو ایک حلف نامہ پر اس بات کی یقین دہانی جمع کرانی ہوگی کہ ان کی کسی دیگر متعلقہ کاروبار نوکری میں کسی قسم کی شمولیت نہیں جو مفاد کے تنازعے پر بد عملی ہوگی۔
- (c) ایسے اشخاص جنہیں غیر تسلی بخش کارکردگی یا اخلاقی اور مالیاتی گڑ بڑ کرنے کے باعث سرکاری نوکری سے ہٹایا گیا ہوگا ، وہ مذکورہ اسامی کیلئے درخواست دینے کیلئے اہل نہیں ہوں گے۔
- (d) اسامی کیلئے درخواست دینے والے تمام افراد کو حلف نامہ جمع کرانا ہوگا کہ انہیں جیسا کہ شق ہذا میں درج ہے، غیر تسلی بخش کارکردگی کی بنیاد پر کسی سرکاری، نیم سرکاری یا کسی آرگنائزیشن سے ہٹایا نہیں گیا ہے۔
- (e) اخلاقی بد گمانی میں ملوث ہونے کے جرم میں مجاز دائرہ کار کی عدالت کی جانب سے سزا یافتہ رہا ہو یا ہے۔
مفاد کا تنازعہ :
- (a) لیگل ایکسپرٹ کے طور پر تقرری کیلئے امیدوار کو اپنے موجودہ حکمہ آجر یا عہدے سے ریٹائر مینٹ لینا ہوگی اور اس کی تقرری مقررہ اتھارٹی سے استعفے کی قبولیت سے مشروط ہوگی اور اپنی ملازمت کی مدت کے دوران وہ کسی قسم کی دیگر ملازمت، کاروبار ( ذاتی نجی)، ویکیشن یا ملازمت میں اپنے آپ کو مشغول نہیں کر رہا جس سے لیگل کنسلٹنٹ کے طور پر اسکی کارکردگی پر بالواسطہ یا بلا واسطہ اثر پڑتا ہو۔
- (b) امیدوار کو ایچ ڈبلیو اینڈ ایس سی میں اس بات کا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا کہ وہ کسی دیگر متعلقہ کاروبار یا نوکری میں ملوث نہیں ہے جو مفاد کے تنازعے کے مترادف ہو سکتا ہے۔
کنٹریکٹ کی منسوخی :
لیگل کنسلٹنٹ کا کنٹریکٹ ، مدت کی تکمیل یا پھر ایک ماہ کا نوٹس دینے کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔
دیگر قوانین کا اطلاق :
معاملات کے ضمن میں ، جو یہاں درج نہیں ہیں، سول سروینٹ کی محفط و کتابت کی سطح پر قابل اطلاق قوانین اور قواعد و ضوابط قابل اطلاق ہوں گے۔
درخواست کیسے دی جائے
- دلچسپی رکھنے والے امیدواران اپنی درخواستیں بمعہ دو عدد حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر اور تمام تعلیمی و تجربہ کے اسناد کی نقول کے ساتھ مورخہ 03.10.2025 تک ایچ ڈبلیو اینڈ ایس سی کے پی آر او کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔
- دستاویزات کے ساتھ تجربہ ، تعلیمی قابلیت اور دیگر کوائف کا مکمل سیٹ جو اسامی سے لاگو ہو فراہم کرنے والا امیدواروں کو ایچ ڈبلیو اینڈ ایس سی کے عملے کے ذریعہ روبرو انٹرویو کی دعوت دی جاتی ہے۔مزید برآں، درخواست گزار کی جانب سے فراہم کردہ معلومات اور دستاویزات کی تصدیق کی جائیگی ، اگر کوئی امیدوار غلط معلومات فراہم کرتا ہے تو اسکی درخواست رد کر دی جائیگی اور اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
- صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواران سے رابطہ کیا جائیگا اور انٹرویو کیلئے الگ سے کوئی کال لیٹر جاری نہیں کیا جائیگا۔انٹرویو کے وقت اصل دستاویزات کی تصدیق کی جائیگی۔
- کسی بھی قسم کی سفارش یا دباؤ سے امیدوار کو فوری نا اہل کر دیا جائیگا۔
- لیگل کنسلٹنٹ کی آسامی کیلئے درخواست کا فارم ایچ ڈبلیو اینڈ ایس سی کی ویب سائٹ (http://goto.now.com) سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
- ویٹنگ لسٹ تیار کی جائیگی اور یہ ویٹنگ لسٹ ایک سال تک کارآمد رہے گی اور ضرورت کے مطابق امیدواروں کو بلایا جائیگا۔
- مذکورہ آسامی کیلئے درخواست فارم ایچ آر ڈپارٹمنٹ ، تیسری منزل سوک سینٹر ٹھنڈی سڑک حیدرآباد سے 15 ستمبر 2025 سے دستیاب ہوگا۔
- درخواستیں صرف ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں جمع کرائی جائیں۔
ورنرڈ
(محمد نعیم شور)
چیف ایچ آر مینجمنٹ آفیسر
حیدر آباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
ایچ ڈبلیو اینڈ ایس سی کی طرف سے جنرل منیجر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حیدرآباد
