KPK Energy Development Organization PEDO Jobs 2026 Latest
KPK Energy Development Organization PEDO Jobs 2026 Latest
ملازمت کے مواقع
11.8 میگا واٹ کروڑہ ہائیڈرو پاور اسٹیشن ضلع شانگلہ
پختونخواہ انرجی ڈویلپمنٹ اور گنائزیشن (PEDO) حکومت خیبر پختو نخواہ پاکستان
11.8 میگاواٹ کروڑہ ہائیڈرو پاور اسٹیشن ضلع شانگلہ میں خالی آسامیوں پر مستقل بنیادوں پر تقرریوں کیلئے ضلع شانگلہ خیبر پختونخوا کا ڈومیسائل رکھنے والے اہل امیدواروں سے درخواست طلب کی جاتی ہیں۔ نیز متعلقہ پراجیکٹ کے متاثرین کو قانون اور قواعد وضوابط کے مطابق ترجیح دی جائے گی۔
| نمبر شمار | اسامی | تعداد اسامی | مطلوب قابلیت، تجربه، حد عمر، کوٹہ |
| 1 | ڈرائیور (BPS-6) | 06 | درست LTV یا HTV ڈرائیونگ لائسنس یافتہ متعلقہ فیلڈ میں تجربہ کے حامل افراد کو ترجیح دی جائے گی عمر کی حد 40 سال تک |
| 2 | خادم مسجد (BPS-6) | 01 | وفاق المدارس سے سند یافتہ یا حفظ سر ٹیفکیٹ (وفاق المدارس سے ) عمر کی حد 40 سال تک |
| 3 | اسٹنٹ سیشن اینڈٹ (BPS-6) | 04 | میٹرک فرسٹ ڈویژن سائنس متعلقہ تسلیم شدہ بورڈ سے متعلقہ فیلڈ میں کم سے کم 02 سال تک تجربہ کے حامل افراد کو ترجیح دی جائے گی عمر کی حد 40 سال تک |
| 4 | نائب قاصد (BPS-3) | 02 | میٹرک یا متعلقہ تسلیم شدہ بورڈ سے مساوی تعلیم متعلقہ فیلڈ میں تجربہ کے حامل افراد کو ترجیح دی جائے گی عمر کی حد 40 سال تک |
| 5 | میں امیزش (BPS-3) | 02 | ترجیحاً پڑھا لکھا عمر کی حد 40 سال تک |
| 6 | مادر چی الک (BPS-3) | 01 | ترجیحاً پڑھا لکھا عمر کی حد 40 سال تک |
| 7 | مالی (BPS-3) | 02 | ترجیحاً پڑھا لکھا عمر کی حد 40 سال تک |
| 8 | بیلدار (BPS-3) | 02 | ترجیحاً پڑھا لکھا عمر کی حد 40 سال تک |
شرائط و ضوابط:
درخواست دہندگان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ PEDO ویب سائٹ کے جاب سیکشن یعنی www.pedokp.gov.pk اور ریزیڈنٹ انجینئر کے دفتر میں دستیاب PEDO درخواست گزار ڈیٹا فارم کو بھرنے سے پہلے درج ذیل ہدایات کو غور سے پڑھیں۔
1۔ PEDO درخواست دہندہ گان کے ڈیٹا فارم کو مکمل طور پر پر کریں اور خط شدہ تمام دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیوں کے ساتھ، تجربے کے سرٹیفکیٹس، اپ ڈیٹ شدہ CNIC، CV کی کاپی، 02 پاسپورٹ سائز کی تصاویر اور دیگر تمام معاون دستاویزات ریزیڈنٹ انجینئر 11.8 میگاواٹ کروڑہ ہائیڈرو پاور اسٹیشن ضلع شانگلہ کو مورخہ 20/01/2026 تک یا قبل ارسال کریں۔
2۔ PEDO درخواست گزار کا فارم معہ دستاویزات اور کوریئر، ڈاک کے ذریعے یا بذات خود کے ذریعے اوپر دئیے گئے پتے پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواست اور نامکمل معلومات اور شہادتوں کی کمی پر غور نہیں کیا جائے گا۔
3۔ بغیر کلیم تعلیم و تجربہ قابل قبول شمار نہیں کیا جائیگا، نیز تعلیم و تجربہ معاون دستاویزات کے بغیر قابل قبول نہیں کیا جائیگا۔
4۔ ہر پوسٹ کے لیے ہر لحاظ سے مکمل علیحدہ درخواست دینا ہوگی اور سبجیکٹ آف لفافہ پر پوسٹ کا نام واضح ہونا چاہیے۔
5۔ صرف اہل / شارٹ لسٹ شدہ امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائیگا۔ شارٹ لسٹنگ PEDO ریگولیشنز 2024 ء میں سلیکشن کے معیار کی بنیاد پر کی جائے گی۔
6۔ سرکاری / نیم سرکاری ملازمین اپنی درخواست بذریعہ پراپر چینل ارسال کریں۔
7۔ درخواست دہندگان کے پاس ضلع شانگلہ خیبر پختونخواہ کا ڈومیسائل ہونا چاہیے۔ خواتین، اقلیتی، معذور اور اس پراجیکٹ کے متاثرین کو کوٹہ جات کے ساتھ مشروط اور موزوں امیدوار کی دستیابی پر رکھا جائے گا۔
8۔ PEDO بھرتی کے عمل کے دوران کسی بھی وقت پوسٹوں کی تعداد میں اضافہ یا کمی یا کسی بھی تمام پوسٹوں کو منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
9۔ PEDO ریگولیشنز 2024 ء کے ضوابط 10 کے مطابق مجاز اتھارٹی فورم کے ذریعے اہل امیدواروں کی حتمی لسٹ NTS کو فراہم کی جائے گی۔
10۔ اگر کوئی امیدوار اس عمل کے دوران یا بعد میں جعلی / غیر تصدیق شدہ دستاویزات جمع کراتا ہے تو اس کی درخواست مسترد کر دی جائیگی۔
11۔ اگر کوئی امیدوار بھرتی کے عمل کے دوران یا بعد میں کسی مرحلے پر نااہل قرار دیا جاتا ہے تو مجاز اتھارٹی کو اس کی درخواست مسترد کرنے اور منسوخ کرنے کے احکامات و اسامی پر اہل یا میرٹ پر فائز امیدوار کو تعینات کرنے کا اگر کرے نے وادار اور اس حوالے سے کمیٹی کا فیصلہ حتمی اور واجب القبول ہوگا اور انتخاب سے قبل کسی قسم کی بھی سر رشتہ پر غور نہیں کیا جائے گا۔
12۔ عمر کی اوپری حد میں حکومتی پالیسی کے مطابق نرمی دی جائیگی۔
13۔ بھرتی اور انتخاب کے عمل سے متعلق معلومات بشمول انٹرویو پر بلائے جانیوالے PEDO ویب سائٹ جاب سیکشن کی لسٹ www.pedokp.gov.pk پر اپ ڈیٹ کی جائے گی کہ وہ بھرتی اور انتخاب کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات اور اس لسٹنگ کے لیے PEDO کی ویب سائٹ یعنی http://www.pedokp.gov.pk کو باقاعدگی سے دیکھیں۔
14۔ غلطیوں / کوتاہیوں اصلاح سے مشروط ہیں۔
INF(P)5623/25
ریزیڈنٹ انجینئر
11.8 میگاواٹ کروڑہ ہائیڈرو پاور اسٹیشن ضلع شانگلہ
انجینئرنگ ونگ، پختونخواہ انرجی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ، پشاور

