Pak Army Ordnance Depot Quetta Jobs 2025
Pak Army Ordnance Depot Quetta Jobs 2025
New Latest Jobs in Pakistan Jobs Via On this Page Link https://jobsnetworkservices.info/.Today Government Jobs 2025 and Today Jobs 2025 and Banking Jobs, Army Jobs, PAF Jobs Latest Recruitment 2025
اسامیاں خالی ہیں
آرڈینس ڈپو کوئٹہ کینٹ میں درج ذیل اسامیاں خالی ہیں۔ خواہشمند امیدوار (مرد اور خواتین) اپنی درخواستیں اشتہار شائع ہونے کے 15 دن کے اندر ارسال کریں۔
خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں بمعہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، بمعہ دو عدد تصاویر اور تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ نقول کی دو کاپیاں بنام کمانڈنٹ آرڈننس ڈپو کوئٹہ کینٹ پر جمع کرائیں۔
درخواست اور لفافہ کے او پر اپلائی کی گئی اسامی کا نام واضح طور پر لکھیں۔
مقررہ تاریخ کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔ پیشہ وارانہ قابلیت اور تجربہ رکھنے والے درخواست دہندگان کو ترجیح دی جائے گی۔
نمبر شمار | نام اسامی | اسامیوں کی تعداد | بنیادی سکیل تنخواہ | تعلیمی قابلیت اور تجربہ |
1 | سٹور کیپر (ایس کے) | 1 | 14 | سندھ (دیہی) |
— | — | — | — | ا۔ ایچ ای سی (HEC) سے منظور شدہ یونیورسٹی سے مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن میں بیچلر ڈگری یافتہ ہو۔ |
— | — | — | — | ب۔ کمپیوٹر اپلیکیشنز میں 6 ماہ کا ڈپلومہ ہولڈر ہو۔ |
— | — | — | — | ج۔ کسی بھی معروف ادارے میں 2 سال بطور سٹور کیپنگ اور سٹور مینجمنٹ میں کام کرنے کا تجربہ اور سند یافتہ ہوگا۔ |
2 | ایل ڈی سی | 1 | 11 | کے پی کے |
— | — | — | — | ا۔ میٹرک ب۔ سلیکشن کی صورت میں این آئی ٹی بی سے 3 ہفتوں کی بنیادی آئی ٹی ٹریننگ کورس بمعہ ایم ایس آفس پرا میشن پیریڈ کے دوران کرنا لازمی ہوگا۔ |
— | — | — | — | ج۔ کمپیوٹر پر ٹائپنگ سپیڈ 30 الفاظ فی منٹ۔ |
3 | سٹور سپروائزر | 2 | 5 | بلوچستان |
— | — | — | — | ا۔ میٹرک ب۔ کسی بھی معروف ادارے میں 6 ماہ بطور سٹور کیپنگ اور سٹور مینجمنٹ میں کام کرنے کا تجربہ اور سند یافتہ ہو۔ |
4 | پیکر | 1 | 2 | بلوچستان |
— | — | — | — | ا۔ میٹرک ب۔ کسی بھی معروف ادارے میں بطور پیکر ایک سال کام کرنے کا تجربہ اور سند یافتہ ہو۔ |
5 | با سنیل آرڈرلی | 1 | 1 | بلوچستان |
— | — | — | — | ا۔ پرائمری پاس ہوں۔ |
شرائط و ضوابط:
- تمام امیدواروں کے لئے محکمانہ امتحان پاس کرنا لازم ہوگا۔
- تنخواہ کا بنیادی سکیل 5 اور اس سے اوپر والے امید وار درخواست کے ساتھ -/300 روپے کا پوسٹل آرڈر (نا قابل واپسی) بنام کمانڈنٹ آرڈیننس ڈیو کوئٹہ کینٹ لگانا ضروری ہوگا جو 3 ماہ سے زیادہ پرانا نہ ہو اور درخواست کے اوپر پوسٹل آرڈر نمبر بمعہ تاریخ لازمی لکھیں پوسٹل آرڈر نہ ہونے یا ڈاکخانہ سے کیش نہ ہونے کی صورت میں درخواست مسترد کر دی جائے گی۔
- بلوچستان اور سندھ (دیہی) کے امیدواروں کے لئے عمر کی حد 33 سال ہے۔تاہم مسلح افواج سے ریٹائرڈ افراد کے لئے عمر کی حد 45 سال ہے اور باقی صوبوں کے لئے عمر کی حد 30 سال ہے۔ عمر کی بالائی حد میں رعایت گورنمنٹ کے مروجہ قوانین کے مطابق دی جائے گی۔
- خواتین اور معذور افراد کے لئے کوٹہ گورنمنٹ کے مروجہ قوانین کے مطابق مختص ہے۔
- ڈپو کے عارضی ملازمین کو ترجیح دی جائے گی بشرطیکہ دو مندرجہ بالا شرائط پر پورا اترتے ہوں۔تنخواہ کے بنیادی سکیل 1 سے 2 کی اسامیوں پر درخواست دہندگان کو عارضی اسامیوں پر بھرتی کیا جائے گا۔
- پہلے سے سرکاری ملازمین تھرو پراپر چینل اپلائی کریں اور این اوسی کی کاپی درخواست کے ساتھ منسلک کریں۔
- صرف کامیاب امیدواران کو ٹیسٹ انٹرویو کے لئے بلایا جائے گا۔
- ٹیسٹ اور انٹرویو کے لئے آنے جانے کا کوئی سفری خرچ نہیں دیا جائے گا۔امیدوار اپنی رہائش کا خود ذمہ دار ہوگا۔
- درخواست میں اپنا مکمل پتہ اور موبائل فون نمبر ضرور لکھیں تاکہ آپ سے رابطہ کیا جا سکے فون بند اور ایڈریس نمایاں نہ ہونے کی صورت میں ذمہ داری امیدوار پر ہوگی۔نامکمل درخواستوں کو رد کر دیا جائے گا۔
- ایک امیدوار ایک وقت صرف ایک اسامی کے درخواست دے گا ایک سے زائد درخواستیں دینے کی صورت میں دونوں درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔
کمانڈنٹ آرڈیننس ڈپو کوئٹہ کینٹ
