Pakistan Coast Guard (PCG) Jobs 2025 Latest
Pakistan Coast Guard (PCG) Jobs 2025 Latest
New Latest Jobs in Pakistan Jobs Via On this Page Link https://jobsnetworkservices.info/.Today Government Jobs 2025 and Today Jobs 2025 and Banking Jobs, Army Jobs, PAF Jobs Latest Recruitment 2025
پاکستان کوسٹ گارڈز میں شمولیت کی دعوت
1۔ پاکستان کوسٹ گارڈز میں بھرتی کیلئے آسامیاں نیچے دیئے گئے صوبوں میں خالی ہیں جن کی تقرری گورنمنٹ آف پاکستان کے مختص کردہ صوبائی کوٹہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ خالی آسامیوں کے سامنے لکھی گئی شرائط پر پورا اترنے والے پاکستانی شہری درج ذیل پروگرام کے مطابق اپلائی کر سکتے ہیں۔
| نمبر شمار | نام آسامی | سول آرمڈ فورسز پے اسکیل (بی پی ایس – 05) | تعلیمی قابلیت | عمر | کیفیت | آسامیوں کی تعداد | علاقائی/صوبائی کوٹہ |
| الف | سپاہی (جنرل ڈیوٹی) | 18160-950-46660 شمولیت راشن الاؤنس و مروجہ مراعات منظور شدہ وفاقی حکومت | کم از کم میٹرک | 18 تا 25 سال | جسمانی طور پر فٹ ہو | 160 | اوپن میرٹ – 12، پنجاب – 80، سندھ شہری – 12، سندھ دیہی – 18، کے پی کے – 18، بلوچستان – 10، آزاد کشمیر – 03، گلگت بلتستان – 02 |
| ب | سپاہی (جنرل ڈیوٹی) خواتین (لیڈی سرچ) (بی پی ایس – 05) | 18160-950-46660 شمولیت راشن الاؤنس و مروجہ مراعات منظور شدہ وفاقی حکومت | کم از کم میٹرک | 18 تا 25 سال | جسمانی طور پر فٹ ہو | 05 | اوپن میرٹ – 05 |
2۔ بھرتی مقام/تاریخ: بھرتی درج ذیل مقامات پر ہوگی۔ امیدواران دیئے گئے بھرتی مقام اور تاریخ پر ابتدائی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ ٹوٹل آسامیوں میں سے 5 آسامیاں خواتین (لیڈی سرچ) کیلئے مختص کی گئی ہیں۔
| نمبر شمار | مقام بھرتی | تاریخ برائے ابتدائی رجسٹریشن ٹیسٹ | نمبر شمار | مقام بھرتی | تاریخ برائے ابتدائی رجسٹریشن ٹیسٹ |
| الف | ہیڈ کوارٹر پنجاب رینجرز 33 غازی روڈ، لاہور | 25-11-2025 تا 2-12-2025 | ج | FF رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد | 9-12-2025 تا 11-12-2025 |
| ب | رینجرز کیڈٹ کالج، چکری، راولپنڈی | 25-12-2025 تا 16-12-2025 | د | ایف سی اسکاوٹ ٹریننگ اکیڈمی (STA) وارسک روڈ پشاور | 11-12-2025 تا 12-12-2025 |
| ت | پاکستان کوسٹ گارڈز سینٹر، کورنگی نمبر 2/1-2، کراچی | 17-12-2025 تا 2-1-2026 | — | — | — |
3۔ بھرتی کی جگہ پر متعلقہ امیدواران 07:30 بجے تک ابتدائی رجسٹریشن اور ٹیسٹ کیلئے پہنچ جائیں۔
4۔ جسمانی معیار اور عمر کی میعاد: (1) قد کم از کم 5 فٹ 6 انچ (2) چھاتی کم از کم 34 انچ بمعہ 2 انچ پھیلاؤ (3) عمر کی حد 18 تا 25 سال
5۔ امیدوار اپنے ہمراہ مندرجہ ذیل اسناد کی دو عدد مصدقہ نقول اور چھ عدد پاسپورٹ سائز تصاویر ساتھ لائیں جو کہ رجسٹریشن سے پہلے چیک کئے جائیں گے:
(الف) اصل تعلیمی سرٹیفکیٹ بمعہ دیگر اسناد (ب) کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (نادرا) (ج) ڈومیسائل (د) والد کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (ہ) اصل اسناد اور فوٹو کاپیوں کی تصدیق (و) کاغذ/قلم، امتحانی گتہ اور جسمانی ٹیسٹ کیلئے پی ٹی شوز ضرور لائیں۔
مراعات: مروجہ تنخواہ اور الاؤنسز کے علاوہ ملازمت کے دوران اور ریٹائرمنٹ پر پرکشش مراعات اور سہولیات مہیا کی جاتی ہیں چند ایک مندرجہ ذیل ہیں:
الف۔ ملازمت کے دوران مفت رہائش اور یونیفارم۔
ب۔ دوران ملازمت انشورنس کا تحفظ۔
ج۔ شادی کے بعد بیوی اور بچوں کا مفت علاج۔
د۔ ڈیپوٹیشن پر بیرون ملک جانے کے مواقع۔
ہ۔ کراچی میں بچوں کی تعلیم کیلئے گارڈز پبلک اسکول۔
و۔ طبی سہولیات۔
نوٹ:
الف۔ جعلی دستاویزات پیش کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ب۔ امیدوار اپنے ہمراہ کاغذ، قلم، امتحانی گتہ اور جسمانی ٹیسٹ کیلئے پی ٹی شوز ضرور لائیں۔
ج۔ کوئی سفری خرچ وغیرہ نہیں دیا جائے گا۔
د۔ دوران بھرتی موبائل فون کا استعمال منع ہے کوئی بھی امیدوار موبائل فون اپنے ہمراہ نہ لائے۔
ہ۔ سرکاری ملازمین اپنے محکمہ سے اجازت نامہ این او سی ہمراہ لائیں۔
و۔ اسٹیشنری اور میڈیکل کے اخراجات امیدوار خود برداشت کریں گے۔
ز۔ امیدوار جو پہلے سے کسی آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز میں سروس کرتے ہوں اور محکمے سے چھٹی لے چکے ہوں ان کیلئے عمر کی بالائی حد میں 2 سال کی رعایت دی جائے گی۔
ح۔ ایسے امیدوار جن کے والد/ بھائی پاکستان کوسٹ گارڈز میں شہید یا دوران سروس وفات پا چکے ہوں، ان کیلئے عمر کی بالائی حد میں 5 سال کی رعایت دی جائے گی۔
ط۔ پاکستان کوسٹ گارڈز میں سروس میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے تحت ہے۔
ی۔ پاکستان کوسٹ گارڈز میں بھرتی میرٹ کی بنیاد پر اور گورنمنٹ کے رائج قوانین کے دائرہ کار میں کی جاتی ہے۔
ک۔ بھرتی کے دوران قیام و طعام کی سہولت مہیا نہیں کی جائے گی۔
ل۔ بھرتی کے دوران کسی بھی قسم کی سفارش یا دباؤ ڈالنے والے امیدوار کو نا اہل قرار دیا جائے گا۔
م۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وقت بھرتی کے عمل کو منسوخ یا موخر کر سکتے ہیں۔
ن۔ بھرتی سے متعلق مزید معلومات کیلئے پاکستان کوسٹ گارڈز کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔
س۔ بھرتی کے دوران تمام امیدواروں کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
ع۔ پاکستان کوسٹ گارڈز صرف شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو ٹیسٹ/انٹرویو کیلئے بلائے گا۔
مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹر جنرل
پاکستان کوسٹ گارڈز ۔ فون: 35091406-021

