Wildlife Division Haripur Jobs 2026 Latest
Wildlife Division Haripur Jobs 2026 Latest
وائلڈ لائف ڈویژن ہری پور میں درج ذیل آسامیوں پر جنرل کوٹہ کے تحت بھرتی کے لئے موزوں امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ بھرتی خیبر پختونخوا حکومت کی پالیسی اور قواعد و ضوابط کے مطابق مستقل بنیادوں پر کی جائے گی۔
| نمبر شمار | نام آسامی | تعداد آسامی | کوٹہ | کم از کم تعلیمی قابلیت | عمر کی حد | جسمانی معیار | ڈومیسائل |
| 1 | ڈپٹی رینجر وائلڈ لائف (BPS-11) | 01 | جنرل کوٹہ | انٹر میڈیٹ (پری میڈیکل) سیکنڈ ڈویژن یا کسی تسلیم شدہ بورڈ سے مساوی قابلیت (مرد) | 18 سے 30 سال | – | ہری پور |
| 2 | وائلڈ لائف واچر (BPS-07) | 02 | جنرل کوٹہ | انٹر میڈیٹ (سیکنڈ ڈویژن) بمعہ میٹرک سائنس (سیکنڈ ڈویژن) | 18 سے 30 سال | قد 5 فٹ 6 انچ، چھاتی 34-36 انچ، نظر 6×6 بمعہ عینک، 2 کلو میٹر روڑ 20 منٹ میں | ہری پور |
شرائط و ضوابط:
(1) تمام تقرریاں حکومت خیبر پختونخواہ کی مروجہ قوانین کے مطابق ریگولر بنیادوں پر کی جائے گی (2) ETEA ٹیسٹ صرف اسکرینینگ ٹیسٹ تصور ہوگا اور آخری سلیکشن میں ٹیسٹ کے کوئی نمبر نہیں دئے جائیں گے جبکہ بھرتیاں مجوزہ حکومتی رولز (ایسا کوڈ) پالیسی کے تحت کی جائیں گی (3) مجاز اتھارٹی کی طرف سے جانچ پڑتال کے دوران اگر کوئی امیدوار کسی بھی وجہ سے نااہل پایا گیا تو متعلقہ امیدوار کو کسی بھی موقع پر بھرتی کے لئے نااہل کیا جائے گا۔ (4) امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ حکومت خیبر پختونخوا کے مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔ (5) انٹرویو کی اطلاع بذریعہ (SMS) دی جائے گی لہذا تمام امیدوار بھرتی کے عمل مکمل ہونے تک اپنی موبائل سم بند یا تبدیل نہ کریں بصورت دیگر تمام ذمہ داری امیدواروں پر ہوگی۔ (6) عمر کی حد یا تعلیمی قابلیت درخواست وصولی کی مقررہ تاریخ تک شمار ہوگی۔ (7) نامکمل اور مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قابل غور نہیں ہوگی۔ (8) عمر کی بالائی حد میں رعایت موجودہ قوانین کے مطابق دی جائے گی (9) سرکاری ملازمین اپنی درخواستیں اپنے محکمہ کے توسط سے ارسال کر سکتے ہیں اور تجربے کی وہ سند جو متعلقہ سرکاری، نیم سرکاری ادارے اور سرکاری پراجیکٹ کے سربراہ نے (Counter Sign) کیا ہو قابل قبول ہوگی اور جنگلی حیات کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ترجیح دی جائیگی۔ (10) مجاز اتھارٹی کسی بھی درخواست کو بلاوجہ مسترد کرنے اور مشتہر کردہ آسامی کی تعداد میں رد و بدل/کمی بیشی/منسوخی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ (11) ٹیسٹ انٹرویو کے لئے آنے والے امیدواروں کو کوئی سفری خرچ (TA/DA) نہیں دیا جائے گا۔ (12) اصل تعلیمی دستاویزات انٹرویو کے وقت پیش کرنے ہونگے (13) صرف مستند ڈگری یا سرٹیفیکیٹ قابل قبول ہیں اور بھرتی ہونے کے بعد ان کی تصدیق متعلقہ بورڈ سے کرائی جائے گی جس کے اخراجات امیدوار خود برداشت کرے گا۔ ڈگری یا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہونے پر متعلقہ امیدوار کو نوکری کے لئے نااہل قرار دیا جائیگا۔ (14) غیر ملکی تعلیمی ڈگری کی صورت میں امیدوار کے لئے ہائیر ایجوکیشن سے جاری کردہ مساوی تعلیم کا سرٹیفیکیٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ (15) کسی بھی سرکاری ادارے میں ملازمت کرنے والے امیدوار جن کو نااہلی یا بدعنوانی کی وجہ سے نکالا گیا ہو درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔
درخواست دینے کا طریقہ کار:
(1) خواہشمند امیدواران (ETEA) کی ویب سائٹ (www.etea.edu.pk) پر متعلقہ آسامی کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ (2) آن لائن درخواست جمع ہونے کے بعد آن لائن ڈیپازٹ سلپ (جس پر فیس نمبر، آسامی کوڈ اور امیدوار کی ذاتی معلومات درج ہوں (Generate) ہوگی۔ (3) امیدوار مذکورہ سلپ پر درج آخری کالم مکمل کر کے درج شدہ فیس (نان ریفنڈ ایبل) ایزی پیسہ (EasyPaisa App) (UBBL) کی کسی بھی شاخ کے ذریعے درج کرے (4) فیس جمع کرنے کے بعد امیدوار اصل آن لائن فیس (جس پر بینک کی مہر لگی ہو) اپنی اصل میں رکھیں (5) آن لائن درخواست دینے کے بعد امیدوار اپنی ذاتی دستاویزات (ETEA) پینٹ پر درست کریں بلکہ تمام دستاویزات اپنے پاس رکھیں جو انٹرویو کے وقت ETEA میں کامیاب امیدواروں سے (ETEA) اور مجاز اتھارٹی کی مگی وریفیکیشن بائیو ڈیٹا طلب کرتی ہے۔ (6) آسامی کے لئے آن لائن درخواست فارم (ETEA) کی ویب سائٹ (www.etea.edu.pk) سے ضروری وریفیکیشن 2026-01-05 پر دستیاب ہوگا آن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 2026-01-30 ہوگی (7) امیدواروں کو رول نمبر سلپ/ٹیسٹ انٹرویو کی اطلاع بذریعہ (SMS) دی جائے گی لہذا تمام امیدواران بھرتی کا عمل مکمل ہونے تک اپنے موبائل سم تبدیل یا بند نہ کریں بصورت دیگر تمام ذمہ داری امیدواروں پر عائد ہوگی۔ (8) اسکریننگ ٹیسٹ کے بارے میں تمام معلومات رول نمبر سلپ پر درج ہوں گی۔ (9) اسکریننگ ٹیسٹ کے لئے ٹیسٹ سینٹر کی کوئی فیلڈ پرائیویٹ نہ کتابت لاہور تعین کیا جائے گا۔
حافظ امیر محمد خان ڈپٹی ڈائریکٹ فاریٹ آفیسر
وائلڈ لائف ڈویژن ہری پور۔ فون نمبر 995-321335-0344

